اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عرصے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 5 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ یوں ایک ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کل ذخائر بڑھ کر 19 ارب 79 کروڑ ڈالر ہوگئے۔











