ویسٹ انڈین اوپنرز نے بھارتی اوپنرز کا ریکارڈ توڑ دیا

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیپال کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دو ناکامیوں کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

نیپال کی ٹیم نے 123 رنز کا ہدف دیا جسے ویسٹ انڈیز نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 46 گیندوں پہلے ہی حاصل کر لیا۔ اوپنرز عامر جانگو اور اکیم آگسٹے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔

عامر جانگو نے 45 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ اکیم آگسٹے 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں کی 123 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ نہ صرف ٹیم کی جیت کا سبب بنی بلکہ یہ نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے بڑی ابتدائی شراکت داری بھی ثابت ہوئی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ اور یشسوی جیسوال کے پاس تھا جنہوں نے ہانگزو ایشین گیمز 2023 میں نیپال کے خلاف 103 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں