پشاور: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی صدر جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سامنے آئی۔











