اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اب 8 نومبر 2026 تک اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک مکمل دستاویزات کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں