بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا

ڈھاکہ۔بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں مجرم ٹھہراتے ہوئے انہیں سزائے موت سنائی ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی بغاوت کے دوران کیے گئے مبینہ جرائم کی بنیاد پر سنایا گیا۔

فیصلے کے مطابق معزول اور مفرور قرار دی جانے والی شیخ حسینہ کے ساتھ دو سابق اعلیٰ سرکاری افسر، جن میں سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال اور سابق آئی جی پولیس چودھری عبداللہ المامون شامل ہیں، کیس میں شریک ملزم نامزد کیے گئے تھے۔ اسد الزماں اب بھی روپوش ہیں جبکہ المامون کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

چودھری عبداللہ المامون پہلے ہی اعتراف جرم کر چکے ہیں اور وہ اس مقدمے میں ریاست کے گواہ کے طور پر بھی پیش ہوئے، یوں 2010 میں ٹریبونل کے قیام کے بعد وہ پہلے مجرم ہیں جنہوں نے بطور گواہ عدالت میں بیان دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں