امریکا کے صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے میرے حکم پر حملہ کیا۔وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک تمام معاملات امریکا چلائے گا، دوسرا حملہ بھی کرسکتے ہیں
وینزویلا میں حملے اور صدر و اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے میرے حکم پر رات گئے اور آج صبح وینزویلا کو نشانہ بنایا اور فوجی قوت کا ناکارہ بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائی سے کراکس کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جبکہ ہمارے فوجیوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑلیا۔











