جدہ میں نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی کا کمیونٹی سہولیات بہتر بنانے اور قوانین سے آگاہی بڑھانے کا عزم

جدہ (امیر محمد خان سے) قونصلیٹ کا کام یہاں پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، نیز میری کوشش ہوگی کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب کے قوانین سے ہر ممکن آگاہی دی جائے، نیز پاکستانیوں کو قوانین کے مطابق انکے حقوق کی آگاہی ہو پاکستان قونصلیٹ کے کاموں کو آسان بنانے کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے یہ بات جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے سعودی عرب میں پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے قدیم فورم پاکستان جرنلسٹس فورم کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات میں بات کرتے ہوئے کہی�

انہوں نے کہا آپ لوگ یہاں طویل عرصے سے مقیم ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ سے رہنمائی حاصل ہوگی تاکہ پاکستان کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ کم وقت میں بہترسے بہتر سہولیات حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ جدہ اور مغربی صوبے کے پاکستانیوں کو ایک باعزت اور شاندار نئی نئی عمارت چند دنوں میں فراہم ہوگی نئی عمارت کی تعمیر کی کوششوں میں مجھ سے قبل یہا ں موجود سابقہ سفراء، قونصلر جنرلز، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ شامل ہیں

انہوں نے کہا نئی قونصلیٹ کی عمارت میں منتقلی کی وجہ سے کمیونٹی کو دو چھٹیوں سمت پانچ روز تک ہمیں پاسپورٹ اور نادرہ کی خدمات بند رکھنا پڑے گیں صرف سفری دستاویزات اور اموات کے سیرٹیفیکٹس کی خدمات حسب معمول فراہم ہوں گی۔جرنلسٹس فورم کے اراکین نے مشورہ دیاکہ پاکستانی مصنوعات کے سعودی مارکیٹ میں فروغ کیلئے قونصلیٹ کو مزید کوششوں کی ضرورت ہے پاکستانی آم، کینو،پھلوں کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے مگر پاکستانی آموں، کینو کی قونصلیٹ کی جانب سے جب نمائش منعقد ہوتی ہے اسوقت پاکستان میں اسکا موسم ختم ہوچکا ہوتا ہے

قونصل جنرل نے یقین دلایا کہ اب کوشش ہوگی کہ ایسانہ ہو، قونصل جنرل نے بتا یا کہ کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی کیلئے وہ ایک ای میل متعارف کرا رہے ہیں جو براہ راست میرے پاس آئینگی اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ تک پہنچائی جائینگی، پاکستانی افرادی قوت کی سعودی عرب میں کھپت کے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں خود جہاں افرادی قوت کی ضرورت ہے ان اداروں سے مل رہاہوں نیز قونصلیٹ میں تعینات ویلفیئر شعبے کے افسران اس پر کام کررہے ہیں وہ جب دیگر شہروں کا دورہ کرتے ہیں وہاں بھی ملاقاتیں کرتے ہیں ِانہوں نے فورم کے اراکین سے بھی درخواست کی کہ انہیں جہاں افرادی قوت کی ضروریات وہ قونصلیٹ کاآگاہ کریں تاکہ وہاں ہمارے افسران ان سے رابطہ کریں،نیز کمیونٹی کے مسائل کے متعلق اگرمعلومات ہوں وہ بھی بذریعہ ای میل قونصلیٹ کو آگاہ کریں۔

پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی ترغیت دی جائے گی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں، انہوں نے بتایا کہ اس وقت مغربی صوبے میں تقریبا پانچ ہزار پاکستانی جیلوں میں ہیں جس میں ستر فیصد نشہ آور چیزوں میں ملوث ہیں کچھ پاکستانی ہیں جنہیں جرمانوں کی بھاری رقم ادا کرنی ہے کچھ جرمانے ہم ویلفیئر فنڈ جبکہ بڑا حصہ یہاں مخیر پاکستانی قونصلیٹ کی درخواست پر ادا کرتے ہیں دوگھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں کمیونٹی کے مسائل اور قونصلیٹ کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں پر سیر حاصل بات چیت ہوئی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ قونصلیٹ کی نئی عمارت میں صحافیوں سے ملاقات کیلئے ایک جگہ رکھی گئی ہے۔ جرنلسٹس فورم ک اراکین نے قونصل جنرل سید مصفی ربانی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی اسطرح کی مثبت ملاقتیں جاری رہینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں