جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی نے پڑھایا۔

لاہور میں جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جب کہ آج جنید صفدر نے سہرا سجا، ان بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی، بارات مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاتی امرا سے روانہ ہوئی۔

بارات میں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف دلہے کی والدہ وزیراعلی مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ملکی و غیر ملکی مہمان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں