وادی تیراہ کی صورتحال پر باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ، خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید

باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر ہونے والا اہم جرگہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں عمائدین اور مشران نے صوبائی حکومت کو نااہلی اور بدانتظامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

باڑہ میں منعقد ہونے والا جرگہ تیراہ کے نمائندہ قبائلی عمائدین اور مشران کے مطالبے پر طلب کیا گیا، جس میں صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر مُستقبِل کا لائحہ عمل طے کیا کیا۔

جرگہ نے تیراہ میں بدانتظامی کے ضمن میں صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور متاثرین میں چار ارب کی تقسیم میں کرپشن اور سیاسی مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جرگہ ممبران نے قیام امن کے لئے سیکییورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ جرگے کا ایجنڈا چیئرمین باڑہ سیاسی اتحاد حاجی شیریں آفریدی نے پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں