ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ پیر کو متوقع، پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی ملتوی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاکستانی پلیئرز کٹ کی رونمائی ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد کٹ کی رونمائی ہونی تھی ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بناء پر کٹ کی رونمائی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے پی سی بی کا حتمی فیصلہ پیر کو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں