تیار رہیں، پیٹرول کی قیمتیں 200 ڈالر تک جائیں گی؛ ایران کی امریکا کو دھمکی

ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

ایران کے مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے جنگ کی نئی حکمت عملی بیان کرکے سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انھوں نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی اب دشمنوں پر صرف جوابی حملے تک برقرار نہیں رہے گی بلکہ اب دشمنوں پر بڑھ بڑھ کر اور پے در پے حملوں کریں گے۔

ابراہیم ذولفقاری نے امریکا کو خبردار کیا کہ ایران آبنائے ہرمز سے ایک قطرہ تیل بھی امریکا، اسرائیل یا ان کے اتحادیوں تک جانے نہیں دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں