پی ایس ایل 11: ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی نئی بلڈنگ میں منعقد ہوئی، سادہ مگر پروقار تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر لیگ میں شریک فرنچائز کے مالکان اور نمائندے بھی موجود تھے،ان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ندیم عمر، کراچی کنگز کے سلیمان اقبال لاہور قلندر کے عاطف رانا راولپنڈی پنڈیز کے احسن طاہر بھی شامل تھے۔

سلمان نصیر نے خیر مقدمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، لیگ کے 10 سال مختلف ادوار سے گزرے ،لیگ خاندان کی شکل اختیار کر گئی ہے ،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، لیگ تناور درخت بن گیا ہے، رواں سال ریکارڈ 8ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں