آسٹریلیا میں موجود ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی 4 کھلاڑیوں کے بعد کپتان زہرا قنبری نے بھی وطن واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق زہرا قنبری آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبرار ہوگئی ہیں، وہ جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوجائیں گی جہاں سے ایران واپس پہنچیں گی۔
اس سے قبل تین کھلاڑیوں اور ایک اسٹاف ممبر نے بھی پناہ کی درخواست واپس لے کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔











