لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کا انتظار ختم ہونے کو ہے، فلم ’’مائیکل‘‘ 24 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم کی ابتدائی جھلکیوں نے پہلے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں شاندار موسیقی، جذبات سے بھرپور کہانی اور ایک عظیم فنکار کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 80 اور 90 کی دہائی کے شائقین کے ساتھ ساتھ نئی نسل بھی اس فلم میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔
یہ فلم صرف موسیقی تک محدود نہیں بلکہ مائیکل جیکسن کی مکمل زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں ان کے بچپن، جیکسن فائیو کے مرکزی گلوکار کے طور پر ان کی غیر معمولی صلاحیت، اور پھر ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار بننے تک کے سفر کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں ان کی محنت، تخلیقی سوچ اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔











