پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت، ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی ٹویٹ شیئر کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک اہم ٹویٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے روزانہ دو پاکستانی جہازوں کو اس اہم بحری راستے سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

اس پیش رفت کو موجودہ ایران-امریکا کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔

حالیہ جنگی صورتحال کے باعث اس راستے پر سخت نگرانی اور پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں