پی ایس ایل 11: کراچی کنگزنے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا تعاقب 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں کیا۔

کراچی کنگز کی جانبس ے محمد وسیم 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سعد بیگ 19، معین علی 18، خوشدل شاہ 13، کپتان ڈیوڈ وارنر 8 اور سلمان آغا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان اور عباس آفریدی بالترتیب 14 اور 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مستفیض الرحمان اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں