ملک بھر میں تقریباً تین ہفتوں کی بندش کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
تعلیمی اداروں کو مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے ایندھن کے بحران کی وجہ سے 10 سے 31 مارچ تک بند کیا گیا تھا، عیدالفطر کی تعطیلات بھی اسکول بندش کے دوران شامل رہیں۔











