ڈیوڈ وارنر کی نشے میں ڈرائیونگ کے بعد بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 39 سالہ بیٹر پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چند دن کی چھٹیوں پر آسٹریلیا واپس گئے تھے۔
اس دوران سڈنی کے مشرقی علاقے میں ایسٹر سنڈے پر پولیس نے انہیں روک کر ٹیسٹ لیا تو نشے کی مقررہ حد زیادہ ہونے پر انہیں گرفتار کرکے مزید ٹیسٹ کے لیے ماروبرہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔











