بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سائبر کرائم ونگ نے مشہور جنوبی بھارتی اسٹار وجے کی فلم ’جانا نائگن‘ کے غیر قانونی آن لائن لیک کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لی

جب کہ 300 سے زائد پائریسی لنکس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے فلم کے ایچ ڈی پرنٹ کو غیر قانونی طور پر شیئر کرنے کے الزام میں ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ کارروائی فلم کے پروڈیوسر وی این پروڈکشنز کی شکایت پر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بغیر اجازت اپ لوڈ کیا جا رہا ہے جس سے فلم کو بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو فلم کے کلپس اور بعض صورتوں میں مکمل فلم انٹرنیٹ پر لیک ہوئی، جس کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ڈیجیٹل فرانزک تجزیے اور غیر قانونی لنکس کی نشاندہی کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں