شہباز شریف کا دورہ

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مستقبل کی سرمایہ کاری کا جائزہ لینے اور آئندہ مالی سال کے اہداف کا تعین کرنے کے لیے آج طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اقتصادی پالیسی سازی سے متعلق اعلیٰ ترین آئینی فورم 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گا، 13 رکنی باڈی میں چار صوبائی وزرائے اعلیٰ، چار وفاقی وزرا ءاور متعلقہ صوبوں سے چار صوبائی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں 13 ویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں مالی سال 24-2023 کی پبلک انویسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 25-2024 کی پبلک انویسٹمنٹ پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ایکنک کی پیشرفت رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا، سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک کی پیشرفت رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں