معیشت کی سمت درست کرنے کے لیے کڑوے فیصلے کرناہونگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے محرم الحرام میں امن و امان کے لئے صوبوں کے ساتھ مربوط رابطہ برقراررکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی معاملات میں تعاون سے قومی اتحاد اور یکجہتی کو تقویت ملے گی، معاشی اہداف کے حصول کے لئے شفافیت اور خود احتسابی کی ضرورت ہے، معیشت کی سمت درست کرنے کے لئے کڑوے فیصلے اور اصلاحات کرنا ہوں گی.

ڈائون سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے کام میں سستی اور تاخیری حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، پی ڈبلیو ڈی کوختم کرنے سے انکار کسی صورت قابل قبول نہیں ،چین کیساتھ تعاون کو فروغ پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنانا ہو گی،

روس کے صدر کے ساتھ ملاقات میں تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے فروغ پر جامع گفتگو ہوئی، ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی،ملک بھر میں تیل سے چلنے والے 10 لاکھ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجائیگا، تمام وزارتوں کو کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں وزیرستان میں شہادتیں ہوئی ہیں،کراچی میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی کو بھی شہید کردیاگیا۔ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں