لفٹ میں آئینہ

لفٹ میں آئینہ کیوں ہوتا ہے؟ انتہائی دلچسپ وجوہات

لفٹ میں آئینہ رکھنے کی بہت سی وجوہات ہیں جو کہ قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث اور اس کی وجوہات حفاظت سے لے کر انسانی نفسیات تک ہیں۔
اکثر لفٹ میں آتے جاتے وقت شاید آپ نے سوچا ہو گا کہ لفٹ میں آئینہ کیوں ہوتا ہے، آئیے آج ہم آپ کو اس کی اہم وجوہات کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں۔

ان وجوہات میں سے ایک وجہ انسانوں کی بند جگہ پر رہنے سے متعلق ناپسندیدگی بھی ہے۔ قدرتی طور پر ہم زیادہ کشادگی والی جگہ پر رہنے کی طرف راغب رہتے ہیں کیونکہ وہاں سے ہمیں سانس لینے کے لیے زیادہ آکسیجن ملتی ہے اور آکسیجن زندگی کی علامت ہے۔

اس کے علاوہ لفٹ میں آئینے کا اضافہ مزید کشادگی کا احساس بھی پیدا کرتا ہے جس سے ہمیں آسانی سے سانس لینے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ آئینے میں لفٹ کی موجودگی لفٹ کو زیادہ چوڑی اور کشادہ بنا دیتی ہے اور انسانی ذہن کو زیادہ جگہ اور حفاظت کا احساس بھی دلاتی ہے۔

مزید برآں لفٹ میں موجود آئینہ سے ہمارے ذہنوں کو محفوظ ہونے کا احساس بھی ملتا ہے۔ لفٹ میں آئینے درحقیقت لفٹوں میں ڈکیتی یا اچانک حملوں کو روکنے میں بھی بڑی مدد دیتے ہیں۔ لفٹ میں موجود آئینے کی وجہ سے ہر حرکت کی واضح عکاسی سے مجرم کی حوصلہ شکنی ہونے کی وجہ سے وہ کسی بھی حرکت سے باز رہتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لفٹ میں موجود آئینہ ہمیں یہ دیکھنے کی اجازت بھی دیتا ہے کہ لفٹ میں موجود دوسرے افراد کیا کر رہے ہیں۔ آئینے کی وجہ سے وہاں موجود دیگر کوئی فرد ہم پر اچانک حملہ کر کے ہمیں حیران یا پریشان کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں