بشریٰ اقبال کے شیئر کردہ نوٹس کے مطابق دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں موجود نہیں اور نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں۔
معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف فتوی نکلوا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دیا ہے،
بشریٰ اقبال کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے پبلک نوٹس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور عام لیاقت مرحوم کے چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ ہرگز نہ پکارا جائے، اس حوالے سے انہوں نے عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے حوالے سے باقاعدہ طور پر ایک فتویٰ نکلوایا ہے، جس کے مطابق دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ان سے طلاق لے چکی تھیں اس لئے انہیں عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ نہیں کہا جا سکتا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا سسٹم میں ہی موجود نہیں، اس لئے وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار نہیں ہیں جبکہ اب وہ حکیم شہزاد سے شادی بھی کر چکی ہیں لہذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ ہرگز نہ کہا جائے۔
واضح رہے کہ بشریٰ اور ان کی بیٹی نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کے انتقال کے بعد نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں موت کی وجہ قرار دیا تھا اور اس حوالے سے دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا تھا تاہم عدالت نے انہیں اس مقدمہ میں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔