قبل از پیدائش

قبل از پیدائش بچوں کی ذہانت 50 ہزار ڈالرز میں چیک کروانے کی آفر

قبل از پیدائش بچوں کی ذہانت جانچنے کے حوالے سے ہیلیو سپیکٹ جینومکس ممکنہ طور پر ایک درجن سے زائد والدین کو اپنی خدمات پیش کر چکی ہے۔
امریکا میں ایک اسٹارٹ اپ کمپنی Heliospect Genomics جوڑوں سے 50,000 ڈالرز اس مقصد کے لئے چارج کررہی ہے کہ وہ قبل از پیدائش اپنے بچوں کی ذہانت اور دیگر خصلتوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہ یقینی بنا سکیں کہ بچے کا آئی کیو اوسط سے زیادہ ہے یا مناسب؟ اس حوالے سے حال ہی میں ایک امریکی کمپنی والدین کی یہ خواہش کو حقیقت میں بدلنے کیلئے تیار ہے جہاں جوڑے بچے کی پیدائش کے بعد نہیں بلکہ قبل از پیدائش ہی جینیاتی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ جانکاری حاصل کر سکیں گے۔

اگرچہ اس طرح کی سروسز اور بھی کئی ادارے فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہیں تاہم ایک جینیاتی پیش گوئی کرنے والی کمپنی نے اپنی خدمات ان والدین کو فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو کہ جو اس کی قیمت کو برداشت کرنے کی سکت رکھتے ہیں جو کہ 50000ڈالرز ہے۔

Heliospect Genomics ممکنہ طور پر ایک درجن سے زائد والدین کو اپنی خدمات پیش کر چکی ہے، جو ان وٹرو فرٹیلائزیشن سے گزر رہے ہیں۔

کمپنی جوڑوں سے ان کے قبل از پیدائش بچوں میں IQ اور دیگر خصائص کی جانچ کیلئے 100 ایمبریوز کی اسکریننگ کی مد میں 50,000 ڈالرز تک چارج کر چکی ہے۔ اور ایک درجن سے زائد والدین کمپنی کی ان خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے جانکاری لے چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں