بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر نے اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون کے منہ پر گیند مار دی، وجہ سامنے آ گئی

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران چھکا مار، جس کے باعث گیند اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر جا لگی۔

بھارت اور افریقہ کے مابین جاری ٹی 20سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان جوہانسبرگ میں مقابلہ ہوا۔

اس میچ میں بھارتی اوپنر سنجو سیمسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 56گیندوں پر 6چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے 109رنز کی ایک شاندار اننگز کھیلی، جس کے نتیجہ میں بھارت نے یہ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف باآسانی 135 رنز کے مارجن سے اپنے نام کر لیا۔

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے جارحانہ بیٹنگ کے دوران میچ کی پہلی اننگز کے 10ویں اوور میں ٹرسٹن اسٹبس کی گیند پر ایک زوردار شارٹ ماری، جس کے نتیجہ میں گیند چھکے کے لئے بائونڈری لائن پار کر گئی، اس چھکے کے نتیجہ میں گیند میدان سے باہر اسٹینڈ میں بیٹھی خاتون تماشائی کے منہ پر جا لگی، جس کے نتیجہ میں وہ خاتون زخمی ہو گئی۔

گیند لگنے سے زخمی ہونے والی پرستار خاتون کو فوری طور رپر برف لگائی گئی جبکہ بھارت کے بیٹر سنجو سیمسن بھی اس موقع پر انتہائی معذرت خواہ انداز اپنائے نظر آئے۔

بھارت جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران گیند لگنے سے خاتون تماشائی کے زخمی ہونے کے واقعہ کی ویڈیو شوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں