حال ہی میں ایک انتہائی نایاب گول انڈا برطانیہ میں ایک نیلامی میں 200 برطانوی پانڈز ( 70ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوا۔
اس انتہائی نایاب گول انڈا کا سابق مالک برک شائر کے لیمبورن سے تعلق رکھنے والا ایڈ پاونیل تھا، جس نے اس انڈے کو 150 پانڈز میں خریدا تھا۔
انڈے کا مالک بننے کے بعد مسٹر پاونیل نے اسے Iuventas فانڈیشن کو عطیہ کر دیا جو کہ ایک خیراتی ادارہ ہے جو آکسفورڈ شائر کے نوجوانوں کو لائف کوچنگ، رہنمائی اور دماغی صحت کی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں کام کرتا ہے۔
ادارے نے بتایا کہ ابتدا میں ان کو مسٹر پاونیل کی طرف سے انڈے کی فروخت کی تجویز ایک مذاق ہی لگی۔ تاہم جب ہم نے انڈے کی فروخت کے بارے میں شائع ہونے والے مضامین کو پڑھا تو ہمیں یقین ہوا اور بالآخر ہم نے اس انڈے کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم انڈے کی نیلامی سے بہت خوش اور پرجوش بھی ہیں کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ ہم اب ضرورت مند نوجوانوں کی مدد بہتر طور پر جاری رکھ سکیں گے، جس سے ان کے لئے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔
ادارے کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے 13 سے 25 سال کی عمر کے بچوں کو ان کی ذہنی صحت کے ساتھ جدوجہد کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ ہمیں مزید نوجوانوں تک پہنچنے کے قابل بنائے گا جنہیں اس وقت مدد کی اشد ضرورت ہے۔