آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں 60 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب، کتنی تباہی ہوئی؟

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ، طغیانی سے نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کے نتیجہ میں دریائوں میں آنے والی شدید ترین طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

سیلاب کے باعث بجلی کے پول گرنے سے ریاست کوئنز لینڈ کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے،اس کے نتیجہ میں پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریاست کوئنز لینڈ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ ریاست میں بارشوں کے نتیجہ میں آنے والا یہ سیلاب 60 سال کا بدترین سیلاب ہے کیونکہ ریاست کوئنز لینڈ میں اس سے قبل بارشوں سے کبھی اتنی تباہی نہیں ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں