چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹس

چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹس کی فزیکل فروخت کا آغاز ہو گیا، کہاں اور کیسے ملیں گی؟

چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی پاکستان بھر کے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے نجی کوریئر سینٹر کا رخ کر لیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹس کی فزیکل فروخت کا بھی آغاز کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد نے نجی کوریئر سینٹر کا رخ کر لیا ہے۔

ملک بھر کے کرکٹ شائقین پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے ٹکٹس 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کی مقرر کردہ آٹ لیٹس سے خرید سکتے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے علاوہ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

اس کے علاوہ لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے حوالے سے پاکستان بھر کے کرکٹ شائقین بڑے پرجوش ہیں اور بڑی شدت کے ساتھ میچوں کے آغاز کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں