آئین کی شق تین وفاقی وزرا کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا سرکولیشن کے ذریعے امکان۔
اگر وزرا کی تنخواہوں کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے، جبکہ الائونسز، گاڑی، دفتر وغیرہ اس کے علیحدہ ہیں۔
اب پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاق کے وزرا کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کے لئے سمری بھی تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق کے وزرا اور وزرائے مملکت کے الائونس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترمیم 1975 کے ایکٹ کی شق تین میں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شق تین وزرا کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کے ذریعے امکان ہے۔
اس وقت وفاق کے ایک وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور ایک وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80ہزار ہے جب کہ وزرا کے الائونس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس ترمیم کے بعد وفاق میں بھی وزرا کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں بھی بھاری اضافہ کیا جا چکا ہے.











