مہا کمبھ میلے

مہا کمبھ میلے میں کیا برسوں کے بچھڑے مل گئے؟ لیجنڈری سپر اسٹار اور بلیک بیوٹی کی تصاویر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں امیتابھ بچن اور ریکھا ایک ساتھ مہا کمبھ میلے کے موقع پر پانی میں ڈبکی لگا رہے ہیں۔

بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہو سکی لیکن مداح اس جوڑی کو ابھی بھی ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں جاری مہا کمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر بھی میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔

بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مشہور گانے کے بول بھی لکھے کہ کب کہ بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آ کے ملے۔

لیکن یہ صرف ان دونوں شخصیات کے مداحوں کے دل کی آواز تھی۔ ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس میلے میں شرکت کے دوران امیتابھ بچن اور ریکھا کی یہ تصاویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا کارنامہ تھا، جس نے حقیقی زندگی میں ایک نہ ہونے والی اس جوڑی کو ملا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں امیتابھ اور ریکھا کو پریاگ راج میں منعقدہ میلے کے موقع پر پانی میں ڈبکی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تصویر بظاہر حقیقی لگتی ہے، لیکن فیکٹ چیک کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف سپر اسٹارز کی اے آئی سے بنائی گئی تصاویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا تاہم فیکٹ چیک کرنے پر حقیقت سامنے آئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں