کچھ ہفتوں قبل بنوں کے علاقے میں بھی ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا تھا ، تمام نومولود صحت مند تھے۔
لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، جو کہ تمام صحت مند ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمر گرہ کے ذرائع کے مطابق بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی تمام بچوں کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹرز اور اسپتال کے دیگر عملے نے انتہائی محنت و مہارت کے ساتھ لیبر روم میں ڈیلیوری کا عمل مکمل کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جس خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے، ان کا تعلق شگو نامی علاقے سے ہے جب کہ بیک وقت پیدا ہونے والے بچوں میں 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔
اس موقع پر پانچ نومولود بچوں کے والدین اور اہل خاندان کی طرف سے بھرپور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ بنوں کے علاقے میں بھی کچھ ہفتوں قبل ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا تھا، وہ تمام بچے بھی صحت مند تھے۔