نئی دہلی ۔بالی ووڈ کے مقبول جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔”
اس خوشخبری نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا، اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
شوبز شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعاوں اور محبت بھری مبارکباد دی۔
سدھارتھ اور کیارا نے فروری 2023 میں جیسلمیر کے سوریہ گڑھ ہوٹل میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔
کیارا اڈوانی حال ہی میں فلم گیم چینجر میں رام چرن کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جبکہ ان کے آنے والے پروجیکٹس میں ڈان 3 اور وار 2 شامل ہیں۔