بابر اعظم پہلے پسندیدہ تھے، مگر اب نہیں: سونیا حسین

لاہور۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی نے نہ صرف کرکٹ کے مداحوں کو دلبرداشتہ کر دیا ہے بلکہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی اپنی ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی نشریات کے دوران معروف اداکارہ سونیا حسین نے بطور مہمان شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان کی جانب سے پسندیدہ کرکٹر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سونیا حسین نے جواب دیا:“پہلے مجھے بابر اعظم بہت پسند تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو کھلاڑی پسند ہیں، ان کے نام یاد نہیں آ رہے۔“پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مداحوں کے لیے مایوس کن”سونیا حسین نے پاکستان کی مجموعی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی ناکامی نے مداحوں کے دل توڑ دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں