اسلام آباد ۔اسلام آباد میں 25,000 درختوں کی کٹائی پر ماحولیاتی بحران شدت اختیار کر گیا!انسٹی ٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان ( آئی اے پی ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی توازن بگڑنے لگاہے، اسلام آباد کی سبز شناخت خطرے میں ہے،انہوں نے کہا کہ شہری منصوبہ بندی میں ماہرین کی رائے کو شامل کیا جائے،درختوں کی کٹائی پر نوٹس لیا جائے
آئی اے پی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو متبادل تجاویز دیں، مقامی درختوں کی افزائش اور ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیا اور کہا کہ اسلام آباد میں ماحولیاتی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہے
انہوں نے پائیدار شہری منصوبہ بندی کے لیے ماہرین کی خدمات مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی،آئی اے پی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی، آلودگی میں اضافہ، کیا اسلام آباد کی فضا رہنے کے قابل رہے گی؟ اسلام آباد کے سبز مستقبل کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔