فلمی دنیا میں کالی بھیڑیں عزتوں سے کھیل رہی ہیں: انکیتا لوکھنڈے کا انکشاف

ممبئی ۔ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود ان عناصر کو بے نقاب کیا ہے جو “گِو اینڈ ٹیک” کے نام پر فنکاروں کو غیر اخلاقی مطالبات کے ذریعے ہراساں کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکیتا نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کاسٹنگ کاؤچ اور نامناسب پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ بااثر شخصیات نئے فنکاروں کو کردار دینے کے بدلے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے بتایا، “مجھے ایک بڑے فلمساز نے کام دینے کے عوض رات گزارنے کی پیشکش کی تھی۔”

انکیتا نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اس پیشکش کو رد کیا تو ان کے راستے میں کئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، اور انڈسٹری میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد بالی ووڈ کے اندورنی ماحول پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا واقعی نئے فنکاروں کے لیے آگے بڑھنے کا یہی راستہ رہ گیا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں