بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی

نئی دہلی ۔بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ٹیم لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی ہے۔

لاہور قلندرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکام نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی روک دی ہے، تاہم اس اقدام کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

فرنچائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام صفحات بھارت میں دیکھنے والوں کے لیے غیر دستیاب کر دیے گئے ہیں، جس پر ٹیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ صرف لاہور قلندرز کی ویڈیوز کی مجموعی ناظرین کی تعداد 264 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں