رشمیکا مندنا کے مبینہ بوائے فرینڈ وجے کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج

نئی دہلی ۔جنوبی بھارت کے معروف اداکار وجے دیورکونڈا، جو اداکارہ راشمیکا مندنا کے مبینہ قریبی دوست بھی سمجھے جاتے ہیں، ایک تازہ قانونی بحران میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیورکونڈا، جنہیں حالیہ دنوں اپنی فلم کنگڈم کی پروموشن کے باعث شہرت ملی، اب ایک متنازع بیان کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایڈوکیٹ کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

یہ شکایت اداکار کی فلم ریٹرو کے ایک پری ریلیز ایونٹ میں دی گئی تقریر کے حوالے سے ہے، جس میں انہوں نے بھارت کی موجودہ سماجی اور سیاسی فضا کا تقابل 500 سال پرانے آدیواسی مسائل سے کیا۔ ان کے اس بیان کو آدیواسی برادری نے توہین آمیز قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اداکار اس پر معافی مانگیں۔

پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم وجے دیورکونڈا کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ وجے دیورکونڈا اور اداکارہ راشمیکا مندنا کے درمیان مبینہ تعلقات سوشل میڈیا پر پہلے ہی خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں، اور اب اس نئے تنازع نے اداکار کو ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں