پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا

اسلام آباد ۔پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ہے۔
جمعہ کے روز خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یوم تشکر پر دعائیہ تقریب ہوئی۔
اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلند درجات کے لیے دعا کی۔
ویمنز پلئیرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں