بانی پی ٹی آئی کسی سے ڈیل نہیں کریں گے: شاندانہ گلزار

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کسی بھی قسم کی مفاہمت یا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں شاندانہ گلزار نے بتایا کہ انہوں نے کارکنوں کے حق میں آواز بلند کی، جس پر ان کے خلاف دو مقدمات قائم کیے گئے۔

اسی موقع پر، پی ٹی آئی کی ایک اور رہنما زرتاج گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، اور انہیں فی الفور ختم کیا جانا چاہیے۔

ادھر، مقدمات کی سماعت کے دوران پارٹی بانی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت کو بتایا ہے کہ ہم مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں جیل میں لے جایا جائے تاکہ ہم اپنے مؤکل سے مشاورت کر سکیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ 9 مئی کے تمام مقدمات کو یکجا کر کے سنا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں