نور بخاری اور عون چودھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لاہور۔پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ و میزبان نور بخاری اور عون چوہدھری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں نور نے قرآنی آیت “فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ” کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں “دعا زہرہ” کے نام سے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے اچھے نصیب، صحت اور نیکی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں