پاکستان کو جو فتح ملی اسکے بعد بھارت نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے، مشعال ملک

اسلام آباد ۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جو فتح پاکستان کو ملی اس کے نتیجے میں ہندوستان نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کے بعد مودی اندر سے ٹوٹ گیا ہے، مودی مار کے بعد مایوس اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی اپنی شکست کی شرمندگی کو کور کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر سارا غصہ نکال رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو جیل ڈال دیا گیا اور ان سے زبردستی اعترافی بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے بزنس تباہ کر رہی ہے اور بھارت میں کشمیریوں کو یونیورسٹیوں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریز کو کینسل کیا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ جو سوشل میڈیا پر لکھتا ہے اس کو خاموش کروایا جا رہا ہے، شکست کے بعد مودی سرکار یہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مودی سرکار کا صرف اور صرف ایک ایجنڈا ہے کہ کشمیر کو کشمیریوں سے خالی کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں