مسلح افواج کے سربراہان نے شاہد آفریدی کی کس بات پر تعریف کی؟

اسلام آباد۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یوم تشکر کی تقریب میں بہترین تجربہ ہوا، ہمارے سارے ہیروز وہاں موجود تھے۔

مایہ نازکرکٹر شاہدآفریدی نےکہاکہ تقریب میں تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود تھے، ہم نے پورے پاکستان کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہماری تعریف کی اور کہا کہ ہم آپ کو سن رہے تھے جس طرح آپ لوگ سامنے آکر بات کررہے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ تقریب میں اسکولوں کے بچے اور دوسرے سیلیبریٹیز بھی آئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خوشی کا سماں تھا، سارے مثبت تھے اور سب کہہ رہے تھے کہ اب ہماری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں