شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

ڈڈھاکہ ۔بنگلہ دیش کی معروف اداکارہ نصرت فاریہ کو 18 مئی 2025 کو ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ وہ تھائی لینڈ جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہی تھیں۔ ان کے خلاف جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے قتل کی کوشش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔

نصرت فاریہ نے 2021 میں بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ فلم “مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن” میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کیا تھا، جو بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر مبنی تھی۔ یہ فلم بھارتی ہدایت کار شیم بنگل نے ڈائریکٹ کی تھی۔

مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بعد ازاں بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نصرت فاریہ کی گرفتاری اُن مظاہروں اور اس دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حصہ ہے۔

نصرت فاریہ کی گرفتاری نے بنگلہ دیشی شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے، اور ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں