لاہور۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر یکساں ہوگا۔
دوسری جانب شدید گرمی کی لہر کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
رانا سکندر حیات نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں بتایا کہ اب سرکاری اسکولز صبح 7:30 بجے سے دوپہر 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 28 مئی سے قبل تک تمام اسکول محدود دورانیے میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
یہ فیصلہ بچوں، اساتذہ اور دیگر عملے کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔