پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز طے پا گئی، لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد سیریز کے انعقاد پر کامیابی سے اتفاق ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، تاہم اب سیریز میں پانچ کے بجائے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نازم العابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان دبئی میں ہونے والی ایک طویل ملاقات کے بعد ممکن ہوئی۔ مذاکرات کے دوران بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان اور شیڈول میں رد و بدل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد کے فیصلے سے دونوں بورڈز کے درمیان اعتماد اور تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق 5 میچز کی سیریز کا منصوبہ تھا جن میں 2فیصل آباد اور3لاہور میں ہونا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں