لاہور۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنے فضائی آپریشن کو مزید وسعت دینا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، لاہور سے پیرس کے لیے پہلی براہِ راست پرواز 18 جون کو روانہ ہوگی، جب کہ یہ پرواز ہر ہفتے بدھ کے روز باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔
اس وقت پی آئی اے اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتے میں دو براہِ راست پروازیں چلا رہی ہے، اور لاہور سے سروس کے آغاز کے بعد یہ تعداد بڑھ کر ہفتہ وار تین ہو جائے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن اپنے مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی یورپ کے دیگر شہروں کے لیے بھی فضائی سروسز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔