پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، متعدد عہدیدار اچانک فارغ

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت تمام ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔

پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کو منسوخ قرار دیتے ہوئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی غیر مؤثر قرار دے دیا۔

تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے دفاتر چھوڑ دیں۔

یہ فیصلہ مارچ 2023 میں ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد کیا گیا، جو 27 مئی کو انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کی جانب سے دیے گئے فیصلے کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اسلام آباد کی زونل اور ریجنل ایسوسی ایشنز کی تمام سرگرمیوں کو فی الفور روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں