ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو “بچہ” قرار دے دیا

لاہور۔ پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ا ایک انٹرویو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک انوکھا تبصرہ کیا۔

ماہرہ نے کہا کہ ہمایوں بظاہر ایک بڑے انسان لگتے ہیں لیکن درحقیقت ان کے اندر ایک بچہ چھپا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جب وہ ہمایوں کو دیکھتی ہیں تو انہیں ایک ایسا بچہ نظر آتا ہے جس کے کندھوں پر ہمایوں کا چہرہ لگا ہوتا ہے، جو پپی (pacifier) اور بِب (bib) پہنے ہوتا ہے۔

ماہرہ کی اس بات پر وسیم بادامی خوب محظوظ ہوئے اور مذاقا کہا کہ ایسے بچے تو دوسروں کو ختم کر کے آگے نکل جاتے ہیں۔یاد رہے کہ سب کی پسندیدہ جوڑی ماہرہ خان اور سپر اسٹار ہمایوں سعید عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں