حکومت کا اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ

اسلام آباد۔حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسافر بسوں کےکرایوں میں اضافہ واپس لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فوری واپس لینےکی ہدایت کی۔

یاد رہےکہ یکم جون سے سی ڈی اے نے بسوں کا کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں