شرح پیدائش میں کمی، ویتنام میں صرف 2 بچے پیدا کرنے کی پابندی ختم

ہنوئی: ویتنام میں آبادی سے متعلق قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے دو سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ویتنام نے شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے پیشِ نظر دو بچوں کی حد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تمام جوڑوں کو دو سے زائد بچوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پاکستان میں پیدائش کی اوسط شرح کم ہوکر 3.6 رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ویتنام کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں آبادی میں کمی نہ صرف ملک کی اقتصادی ترقی کو متاثر کرے گی بلکہ طویل المدتی طور پر قومی سلامتی اور دفاع کے لیے بھی چیلنج بن سکتی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، 1999 سے لے کر 2022 تک ہر عورت کے حصے میں بچوں کی اوسط تعداد 2.1 رہی، تاہم 2024 میں یہ شرح گھٹ کر 1.91 بچوں تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی میں ممکنہ کمی کو روکنے کے لیے شرح پیدائش کو بڑھانا ضروری تھا، لیکن یہ شرح بڑھنے کے بجائے مزید کم ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں